بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے 12 گولیاں برآمد

بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے 12 گولیاں برآمد
بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے 12 گولیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(صباح نیوز)اے ایس ایف نے بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے نائن ایم ایم کی 12 گولیاں بر آمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔جمعہ کو راول پنڈی کے بے نظیر ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے مسافر کی چیکنگ کی تو اس دوران مسافر کے بیگ سے نائن ایم ایم کی 12 گولیاں بر آمد کرلی۔واقعے کے فوری بعد حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے، فوری طور پر مسافر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -