آرمی چیف نے جی ایچ کیو حملے کے مجرمان سمیت 6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیے

آرمی چیف نے جی ایچ کیو حملے کے مجرمان سمیت 6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر ...
آرمی چیف نے جی ایچ کیو حملے کے مجرمان سمیت 6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےجنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے میں ملوث مجرمان سمیت  6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیے۔تفصیلات کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے احکامات کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیے ہیں جن کے بعد ان مجرموں کو اگلے 20 گھنٹوں کے اندر پھانسی دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کی طرف سے چھ خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرناک ترین دہشت گر د ہیں جن کو قانون کے مطابق سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم یہ تاحال سزا پر عمل در آمد کے منتظر تھے۔

جن دہشت گردوں کے وارنٹس جاری کئے گئے ہیں ان کے نام عقیل عرف ڈاکٹر عثمان ، اخلاص عرف روسی، راشد، غلام سرور، راشداور زبیر محمودہیں۔ یہ تمام مجرمان 2009 میں جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث تھے۔

7 روز میں 17 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل

مزید :

راولپنڈی -Headlines -