سجادہ نشین گولڑہ شریف جلال الدین گیلانی انتقال کر گئے، وزیراعلی کا اظہار تعزیت
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید جلال الدین جلال گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہیں دربار کے احاطہ میں نصیر الدین گیلانی کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پیر جلال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔