پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا راولپنڈی میں سرچ آپریشن ، 7مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا راولپنڈی میں سرچ آپریشن ، 7مشتبہ ...
پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا راولپنڈی میں سرچ آپریشن ، 7مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر24گھنٹوں میں 6آپریشن ،غیر ملکیوں سمیت35افراد زیر حراست: آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے کوئٹہ کے علاقے شمس آباد میں سرچ آپریشن کے دوران115گھروں،4پلازوں اور55دکانوں کی تلاشی لی جبکہ علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرائے کے مکانوں میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتا ل کی اور اسی دورا ن پولیس نے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جس میں 3کلاشنکوف،2تیس بور،1نائن ایم ایم پستول ،1بلٹ پروف جیکٹ بھی شامل ہے ۔تاہم زیر حراست افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -