پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان نے بھارت کے دخل اندازی کے الزامات مسترد کردیے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان نے بھارت کے دخل اندازی ...
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان نے بھارت کے دخل اندازی کے الزامات مسترد کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کے دخل اندازی کے الزامات مسترد کردیے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کارابطہ آج دوپہر بھارت کی درخواست پر ہوا جس میں لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سری نگر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ،17اہلکار ہلاک،20زخمی، کئی بیرکیں جل گئیں،4حملہ آور مارے گئے
پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور اپنے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی ۔ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی انٹیلی جنس ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے۔

مزید :

راولپنڈی -