گوجر خان میں نوجوان نے غیر ت کے نام پر 3دوستوں کو قتل کر دیا
گوجرخان (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجر خان میں نوجوان نے فائرنگ کر کے دوستوں کو قتل کردیا ۔
جیو نیوز کے مطابق گوجر خان کے علاقے وارڈ نمبر 11میں شبہاز نامی ملزم نے غیرت کے نام پر 3دوستوں کو قتل کر دیا جسے گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ہلاک افرادکی شناخت بدرعلی،عبدالرحمان اور محمدعمرکے نا م سے ہوئی ہے ۔
تھانہ گوجر خان کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مرنے والے عمر نامی نوجوان کی ملزم کی بہن کیساتھ دوستی تھی جس کا پتہ چلنے کے بعد شہباز نے عمر کو منع کیا مگر وہ اس کے باوجود لڑکی کیساتھ رابطے میں رہا،
ایس ایچ او شیخ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ ملزم نے طیش میں آکر تینوں دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔قتل ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 19 سے 20 سال ہیں۔