پاک فوج نے بلوچستان حکومت کو امدادی کارروائیوں کیلئے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز فراہم کردیے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے بلوچستان حکومت کو برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز فراہم کردیے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبے کے بعض حصوں میں شدید برفباری کے بعد بلوچستان حکومت نے پاک فوج کو ہیلی کاپٹر ز کی فراہمی کی درخواست کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کو 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے۔
پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹرز قلات ڈویژن کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے دیے گئے جن کے ذریعے 4 ٹن سے زائد اشیائے خورو نوش، ٹینٹ اورجیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئیں ۔ قلات ڈویژن میں امدادی اشیامقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے تقسیم کی گئیں۔