منظوروسان کے علاقے میں بچوں میں پراسرار بیماری کاانکشاف،ڈاکٹروں نے علاج سے ہاتھ کھڑے کر دئیے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان کے علاقے میں بچوں میں پراسرار بیماری کا انکشاف ہوا ہے ۔جبکہ ڈاکٹروں نے بھی علاج کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔
جوکام حکومت نے کرنا تھا ہم کر رہے ہیں،کہا جارہاہے ہمارے پاس اچھے لوگ نہیں آرہے:مصطفی کمال
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خیر پور میں پیپلزپارٹی کے غریب جیالے کے 7بچے ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں جس میں ان بچوں کے چہروں کی جلد گل کر گرنے لگی ہے۔سونے پہ سہاگا یہ کہ سکول والوں نے بھی ڈر کے مارے بچوں کا نام سکول سے خارج کردیا۔جبکہ متاثرہ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ حکومت سے بار ہامنت سماجت کرنے کے بعد جلد کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ بنایاگیا جس نے محض کچھ روز علاج کرنے کے بعد مرض کو لاعلاج کہہ کر علاج کرنے سے انکارکردیا ہے۔جس پر میں نے حکومت سے دوبارہ نظرثانی کی درخواست کی لیکن خوابوں کے بادشاہ صرف تسلیاں دے کر گھر بھیج دیتے ہیں۔