پانامہ کیس ہم نے بھگت لیا اب باقی تیار ہوجائیں ،2017کے آخر تک سی پیک ریلوے ٹریک کے کام کاآغاز ہو جائے گا:وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق

پانامہ کیس ہم نے بھگت لیا اب باقی تیار ہوجائیں ،2017کے آخر تک سی پیک ریلوے ٹریک ...
پانامہ کیس ہم نے بھگت لیا اب باقی تیار ہوجائیں ،2017کے آخر تک سی پیک ریلوے ٹریک کے کام کاآغاز ہو جائے گا:وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں ہم بھگت چکے ہیں ،اب جن کے نام پانامہ میں ہیں وہ اب تیا ر ہوجائیں 2017ءکے آخری مہینوں نومبر یا دسمبر میں سی پیک کا ریلوے ٹریک پر کام شروع ہو جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق راوالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ کیس ہم تو بھگت چکے اب باقی وہ لوگ جن کانام پانامہ پیپرز میں ہے اب وہ تیا ری کرلیں کیونکہ احتساب کی باری ان کی ہے۔عدالتی حکم کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے ،ہمیں عدالتی ریمارکس پر تو اعتراض ہو سکتا ہے مگر فیصلے پر نہیں ۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احتساب کی باتیں ان لوگوں کے منہ سے اچھی نہیں لگتی جو خود کرپٹ ہو،بلاول بھٹو کے ریمارکس کے بارے ان کا کہنا تھا کہ چوری کی روٹی کھاکر بڑے ہونے والے اب دوسروں کے احتساب کی باتیں کرتے ہیں۔ملکی سیاست کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچتا،پانامہ لڑائی میں کسی ایک کو فائدہ یا نقصان نہیں ہو گا،ملک کے اندر چلنے والی احتساب کی ہواسب پر اثر انداز ہو گی جس میں ہرکسی کو گزرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجود ہم عدالت میں پیش ہوئے۔

فرد واحد کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگے،نواز شریف نے تمام تر سازشوں کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا :وزیر اعلیٰ بلوچستان

ریلوے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہا تھا کہ پشاور کراچی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن سی پیک کا حصہ ہے نومبر دسمبر میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو جائے گا ۔ اب گریڈیشن کا آغاز خیبرپختونخوا ،پنجاب اور سندھ میں بیک وقت کیا جائے گااور یہ کام پانچ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ جو ٹرینیں چل رہی ہیں ان میں مسافروں کو تعداد کو بڑھایا جائے اس کے لیے سفری معیار بہتر کیے جائیں گے۔ پشاور کراچی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن سی پیک کاحصہ ہے اس کے لیے فریم ورک ایگریمنٹ پر دستخط ہو چکے ہیں اس کا ابتدائی ڈیزائن بن چکا ہے اس ڈیزائن کا پاکستان ریلوے تجزیہ کررہی ہے ہم ایک ڈیڑھ ماہ میں منظور کر کے چائنہ ریلوے کو بھیج دیں گے۔ اگر کسی تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو وہ کر دیں گے 2017ءکے آخری مہینوں نومبر یا دسمبر میں سی پیک کا ریلوے ٹریک پر کام شروع ہو جائے گا خیبرپختونخوا پنجاب اور صوبہ سندھ میں بیک وقت کام کا آغاز کیا جائے گا اس کی تکمیل کا عرصہ تقریبا پانچ سال ہے یہ پاکستان ریلوے کے لیے بریک تھرو ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی -