راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان آپس میں گھتم گھتا، گولیاں چل گئیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے56میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان آپس میں ہی گھتم گھتا ہو گئے، لیگی کارکنان نے اپنے ہی لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وزیر اعظم نے قومی ائر لائن کے نئے سی ای او کے نام کی منظوری دے دی
پولیس حکام کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56میں مسلم لیگ (ن) کے دو گرپوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔ تصادم مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی گروپ اور دانیال گروپ میں ہوا۔ لیگی کارکنان کے درمیان تصادم راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تمام تجارتی مراکز بند ہوگئے جبکہ پولیس نے تصادم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے پاکستان ٹائیگر فورس کے راجہ فخر کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔