کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا : پولیس

کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، سر پر ہتھوڑے مار کر قتل ...
کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا : پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، خاتون کو سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں ایک کچرے کے ڈھیر پر پڑی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ، جس نے موقع پر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسے سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کردیا گیا اور تھیلے میں بند کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 30 سال ہے اور لاش کی حالت خراب ہونے کے باعث اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -