وفاقی حکومت کی جانب سے سزائے موت پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر

وفاقی حکومت کی جانب سے سزائے موت پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل ...
وفاقی حکومت کی جانب سے سزائے موت پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )5 دہشت گردوں کی سزائے موت پر پابندی کے خلاف حکومت پاکستان کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عدلیہ کی جانب سے 5 دہشت گردوں کی سزائے پر عمل درآمد روکنے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ بار کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وکلاءنے غلط بیانی کرتے ہوئے حکم امتناعی حاصل کیا ہے جس کو کالعدم قرار دیا جائے اور فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ مجرمان کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جا سکے۔عدلیہ کی جانب سے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے جس کی سماعت بدھ کے روز ہو گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جمع کروائی۔

خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں بند سزائے موت کے قیدیوں نے رحم کی اپیل کر دی, تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں