آپریشن ردالفساد ،قلعہ عبداللہ اورلورالائی میں کاروائی :آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت قلعہ عبداللہ اورلورالائی میں کاروائی کی گئی ،جس میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایف سی بھی شامل تھی۔آپریشن کے نتیجے میں 3مشتبہ افرادگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا گیااور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
آپریشن خیبر 4 کا پہلا حصہ مکمل:آئی ایس پی آر
جبکہ ڈ یر ہ بگٹی میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کیا گیا،جس میں دہشت گردوں کے 5کیمپ تباہ کر دئیے گئے ،جبکہ دہشت گردوں کے کیمپوں سے7کلودھماکاخیزموادبرآمد ہواہے۔