نواز شریف جمہوریت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ،2018 میں الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا :شیخ رشید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جمہوریت کے نام پر کلنک کا ٹیکہ ہیں جبکہ میں2018میں الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہا۔
مصر میں خواتین کے لئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس شروع
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’آواز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ حکومت منصوبہ بندی سے حالات خراب کر رہی ہے،جس کو انٹر پول سے آنا چاہیے وہ پروٹوکول سے آرہا ہے، نواز شریف جمہوریت کے نامپر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔انہو ں کہاکہ میاں صاحب کی نا اہلی ججوں کا نہیں ، اللہ کا فیصلہ تھا انہیں چاہیے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں، یہ بٹوے والے چور نہیں قومی جیب تراش ہیں کیونکہ یہ بڑے بڑے پراجیکٹس پر ہاتھ ڈالتے ہیں ۔