راولپنڈی میں ڈنکے کی چوٹ پر بسنت جاری، کرنٹ لگنے اور گلے پر ڈور پھرنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

راولپنڈی میں ڈنکے کی چوٹ پر بسنت جاری، کرنٹ لگنے اور گلے پر ڈور پھرنے سے 3 ...
راولپنڈی میں ڈنکے کی چوٹ پر بسنت جاری، کرنٹ لگنے اور گلے پر ڈور پھرنے سے 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تمام تر اقدامات کے باوجود راولپنڈی میں زوروشور سے بسنت منائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں گلے پر ڈور پھرنے سے3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ، بسنت کے دوران ایک نوجوان چھت سے گر کر بھی زخمی ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز پہلے راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں پتنگیں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر من چلوں کی جانب سے بسنت منانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی گئی اور آج (جمعہ کو) شہر بھر میں ڈنکے کی چوٹ پر بسنت منائی جا رہی ہے۔بسنت کے دوران نہ صرف نوجوانوں کی جانب سے پتنگ بازی کی جا رہی ہے بلکہ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ 30 تھانوں کی پولیس بسنت منانے والوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔
امریکہ میں پاکستانی نژاد جوڑے کو ہراساں کرنے پر جہاز میں موجود امریکی شخص کو طیارے سے اتار دیا گیا

راولپنڈی میں منائی جانے والی بسنت کے دوران پہلے دھاتی ڈور کے استعمال سے کرنٹ لگنے کے باعث صادق آباد میں ایک 18 سالہ نوجوان جان کی بازی ہارا اس کے بعد صادق آباد کے قریب ہی سکستھ روڈ پرگردن پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار ہسپتال بھی نہ پہنچ سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والا شخص اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ علاوہ ازیں کیمیکل والی قاتل ڈور نے ٹیپو روڈ پر بھی ایک موٹر سائیکل سوار کی سانسیں چھین لیں ۔

’ مرد غصے میں ہو تو اپنی بیوی کو پیٹ سکتا ہے لیکن یہ دیکھ لینا چاہیے  کہ ۔۔۔ ‘ مسلمان سیاستدان نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

علاوہ ازیں ٹیپو سلطان روڈ اور خیابان سفیر میں بھی گلے پر ڈور پھرنے سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ پتنگ اڑاتے ہوئے اصغر مال کا رہائشی نوجوان عبداللہ چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔