میں خواجہ سعد رفیق کے گھر زکوة دینے جاتاتھا،ریکارڈ والی ڈائری کی تلاش میں ہوں:شیخ رشید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا خواجہ سعد رفیق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی ہے ،میں اس کاجواب دینے کیلئے اس ڈائری کی تلاش میں ہوں جس میں میرے ہاتھوں ان کے گھر جانے والی زکوة کا ریکارڈ درج ہے۔
قومی ایئر لائن کے گراؤنڈ کئے جانے والےجہازوں کی انسپکشن کے بعد بڑی خبر آ گئی
اے آر وائے نیوز کے پروگرام”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے منی ٹریل نہ بتا ئے توان کیلئے مشکل ہوجائے گی ،سیاسی قبر کی دیواروں تک پیچھا کریںگے۔پور ی دنیا کے اخبار اور ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ فلیٹس نواز شریف کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب انسان پر برا وقت آتا ہے تواللہ اس سے غلطیاں کرواتاہے جس کی ایک مثال قطری شہزادے کاخط ہے۔میں گزشتہ چار دن سے حکومتی وزرا کے مرجھائے ہوئے چہروں کو دیکھ رہا ہوں جو جانتے ہیں کہ تمام فلیٹس میاں صاحب کے ہیں۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر نااہل ہوجاتے ہیں تووہ چودھری نثار، احسن اقبال اور حمزہ شہباز کو کبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے کیونکہ وہ سب کچھ مریم نواز کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھانے کے لئے کر رہے ہیں۔لیکن سپریم کورٹ نے کیس پر جوبھی فیصلہ دیا سب کے لئے قابل احترام اور قابل قبول ہوگا۔