ڈینگی لاروے کی موجودگی ، شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج

ڈینگی لاروے کی موجودگی ، شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج
ڈینگی لاروے کی موجودگی ، شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گھروںسے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر راولپنڈی میں شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی ہے۔اس سے قبل کمرشل علاقوں میں ڈینگی کے حوالے سے مہم شروع کی گئی تھی جس کے دوران مختلف مقامات سے 30کے قریب ڈینگی لاروے برآمد ہوئے تھے۔

این اے 4ضمنی انتخاب، مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کمرشل علاقوں میں ڈینگی مکاﺅ مہم کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران کئی کمرشل عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، اس کے بعد انتظامیہ نے کمرشل عمارتوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں اور ڈینگی کے خلاف مہم کا دائرہ کار رہائشی علاقوں تک بڑھا نے کا فیصلہ کیا گیا۔ گھروں سے لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ نے شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس کے رد عمل پر شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھروں کی صفائی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں مگر محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن اپنے فرائض سرا نجام دینے کی بجائے شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا رہے ہیں جو کہ نا انصافی اور اپنے فرائض سے راہ فرار اختیار کرنے کے مترادف ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہمارے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے متاثر ہ علاقوں میں ڈینگی مار سپرے کرکے اپنے فرائض پورے کرے ۔

مزید :

راولپنڈی -