آصف زرداری میری طرح گھسا پٹا سیاستدان،عمران خان کو پہچان دھرنے سے ملی ہے:شیخ رشید

آصف زرداری میری طرح گھسا پٹا سیاستدان،عمران خان کو پہچان دھرنے سے ملی ہے:شیخ ...
آصف زرداری میری طرح گھسا پٹا سیاستدان،عمران خان کو پہچان دھرنے سے ملی ہے:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بھی میری طرح گھسے پٹے سیاستدان ہیں جبکہ عمران کو دھرنوں کی بدولت پہچان ملی ہے۔

نوکیا نے اپنا پرانا ’ہتھیار‘ نئے انداز میں متعارف کروانے کا فصلہ کر لیا،نوکیا 3310 کی ایسی دلکش تصاویر سامنے آ گئیں کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی خریدنے کیلئے لپکیں گے

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹودی پوائنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ مذہبی منافرت اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے امن وامان کی فضا متاثر ہورہی ہے۔میں کسی ادارے پر الزام تراشی نہیں کرتا لیکن ہماری پولیس اور منشیات فروشوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اتنا نقصان چیئرمین تحریک انصاف کے دھرنے سے نہیں ہوا جتنا پانامہ کیس سے ہوا ہے۔نواز شریف لال حویلی پر قبضہ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اگر انہیں حویلی چاہیے تو گفٹ کر دیتا ہوں لیکن اگر وہ یہ سوچتے ہیں کہ مجھے باہر نکال کر حویلی پر قابض ہوجائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔ہمارے ملک کاموجودہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے ،میرا تو غریب آدمی کو مشورہ ہے کہ وہ اسمبلی میں بھی جانے کا خواب نہ دیکھے ۔لیکن اگر ہمیں انصاف چاہیے تو سب سے پہلے چوروں اور ڈاکووں کے نظام کو بدلنا ہوگا کیونکہ جب تک اس نظام میں تبدیلی نہیں آئے گی اس وقت تک کسی غریب کو انصاف نہیں ملے گا اور نہ کسی بے روزگار کو نوکری ۔

مزید :

راولپنڈی -