بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی میں 2 منزلہ مسجد کا افتتاح کردیا گیا، کراچی میں مسجد نبوی کے بعد دنیاکی سب سے بڑی مسجدتعمیرکی جا رہی ہے:ملک ریاض

بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی میں 2 منزلہ مسجد کا افتتاح کردیا گیا، کراچی میں مسجد ...
بحریہ ٹاﺅن راولپنڈی میں 2 منزلہ مسجد کا افتتاح کردیا گیا، کراچی میں مسجد نبوی کے بعد دنیاکی سب سے بڑی مسجدتعمیرکی جا رہی ہے:ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ کراچی میں مسجد نبوی کے بعد دنیاکی سب سے بڑی مسجدتعمیرکی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بحریہ ٹاﺅن فیز 2 میں 2 منزلہ مسجد کا افتتاح کردیا گیا اور اس موقع پرملک ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ فیز2 میں بنائی گئی مسجد اتحاد کامظہرہے اور اس میں کسی فرقے کی نمائندگی نہیں کی گئی،اللہ کے گھر کی تعمیر میں کسی قسم کی نمودونمائش نہیں ہوتی اور پاکستان میں دنیا کی 7 بڑی مساجد تعمیر کرچکے ہیں۔

’ میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ میں 5 منٹ سے زیادہ ۔۔۔ ‘ 3 فٹ لمبے فحش فلموں کے واحد اداکار نے اپنا ایسا راز بتا دیا کہ دنیا دنگ رہ گئی،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ کی طرف سے اڈیالہ جیل میں بھی افطار دسترخوان لگائے جائیں گے جبکہ وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ حاجی امجد کا کہنا تھا کہ مسجد 3 سال میں مکمل ہوئی،مسجد میں 6 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے اور خواتین کیلئے الگ جگہ ہے اور معذور خواتین کیلئے بھی الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 7کنال رقبے پر محیط مسجد میں لائبریری بھی بنائی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -