مٹھائی میں منشیات چھپا کر بحرین سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کر لی ۔ملزم نے 1کلو ہیروئن مٹھائی میں چھپا رکھی تھی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض نامی مسافر بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسامان کی تلاشی لی جس میں سے 1کلو ہیروئن برآ مد ہوئی جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نجی پرواز کے ذریعے بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ ریاض کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔