خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، کسی کی بالادستی قبول نہیں: جنرل اشفاق پرویز کیانی

خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، کسی کی بالادستی قبول نہیں: جنرل ...
خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، کسی کی بالادستی قبول نہیں: جنرل اشفاق پرویز کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، کسی کی بالادستی قبول نہیں۔سری لنکن ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اشفاق پرویز کیانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دعوت اعزاز کی بات ہے، سری لنکا کی مستقبل کی فوجی قیادت کی تربیت کیلئے آج اہم دن ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ سری لنکن فوجی اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے، پاکستان ہمیشہ سری لنکن قوم و افواج کے ساتھ کھڑا رہا اور مادی و اخلاقی مدد کی۔ سری لنکن افواج نے تنازع کے دوران امن واستحکام میں بھی کامیابی حاصل کی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ سری لنکن فوج نے مشکل حالات میں عسکریت پسندی اور تشدد جیسے مسائل پر قابو پایا، پاکستان اور سری لنکا اندرونی مسائل کے باوجود امن پسند ممالک ہیں، دونوں ممالک کی مسلح افواج خطے میں امن دیکھنا چاہتی ہیں، ہم خطے میں طاقت کا توازن اور استحکام چاہتے ہیں، خطے میں کسی کی بالا دستی قبول نہیں۔