سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے: سہیل منصور

سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پوری قوم پاک فوج ...
سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا جی ایچ کیو کا دورہ ، پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے: سہیل منصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے بھارت کیساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی سربراہی میں پہنچنے والے وفد کا جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا اور لائن آف کنٹرول ، ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دی ۔
رسمی بریفنگ کی بجائے آرمی چیف نے قومی سلامتی کے امورپر اراکین پارلیمنٹ کیساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور کمیٹی کے چیئرمین سہیل منصور نے عسکری حکام کو یقین دہانی کرائی کہ جو بھی صورتحال بنے ، پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے گوکہ پاکستان نے کبھی جنگ کو ترجیح نہیں دی ۔

مزید :

راولپنڈی -