ایم کیو ایم پاکستان رکن اسمبلی کے بیگ سے بڑی تعداد میں گولیاں بر آمد
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی کے بیگ سےبینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بڑی تعداد میں گولیاں بر آمد ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنیوالے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور کے بیگ سے دوران تلاشی12بور رائفل کی 100گولیاں برآمد ہوئیں ۔اے ایس ایف نے گولیاں اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کرنے کے بعد انہیں فلائٹ بک کرواکر گولیاں واپس بھجوانے کی ہدایت کردی جبکہ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سہیل منصور نے فلائٹ بک کروا کر گولیاں واپس بھیج دی ہیں جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ جانے کی اجازت دیدی گئی۔