ایل ڈی اے نے لاہور میں 28منزلہ ٹاورز بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا

رئیل سٹیٹ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے )نے ہاﺅسنگ سکیموں سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شہر میں 28منزلوں پر مشتمل ٹاور زبنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ایل ڈی اے نے لاہور میں 28منزلوں پر محیط جڑواں ٹاور زبنانے کا منصوبہ بنایا ہے جو جیل روڈ پر تعمیر کیے جائیں گے اور تعمیر پر 4.25ارب روپے لاگت آئے گی ۔ جڑواں ٹاورزکی آخری منزل اور چھت پر ریسٹورینٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

عامر خان کی نئی فلم ”سیکریٹ سپر سٹار “ کی ریلیز کا اعلان ہو گیا

ذرائع کا کہناہے کہ ان عمارتوں کی تعمیر ڈیویلپمنٹ ایکٹ 2014 ءکے تحت کی جائے گی۔ان ٹاوروں کی تعمیر کے لیے ایل ڈی اے نے معروف کنسلٹنٹ پارٹیوں سے باقاعدہ طو رپر درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ 8ہزار مربع میٹر پر پھیلے ان ٹاوروں میں متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔