ڈی ایچ اے کراچی میں ڈولمن مال کے قریب تجارتی پلازے پر آسیب کا سایہ, لوگوں کے کاروبار ناکام ، رہائشی اپارٹمنٹس بھی سنسان

ڈی ایچ اے کراچی میں ڈولمن مال کے قریب تجارتی پلازے پر آسیب کا سایہ, لوگوں کے ...
ڈی ایچ اے کراچی میں ڈولمن مال کے قریب تجارتی پلازے پر آسیب کا سایہ, لوگوں کے کاروبار ناکام ، رہائشی اپارٹمنٹس بھی سنسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کی ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) جیسے پوش علاقے میں موجود  ڈولمن مال کے قریب تجارتی پلازے پر آسیب کے سائے کادعویٰ سامنے آگیا ہے جس کی وجہ سے مبینہ طورپر لوگوں کے کاروبار ناکام ہوگئے ہیں اور رہائشی اپارٹمنٹس میں بھی کوئی رہائش لینے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی پرائم لوکیشن سو ویو پر قائم ڈی ایچ اے سوسائٹی میں مشہور ڈولمن مال کے قریب موجود تجارتی پلازے میں درجنوں دکانیں اور سینکڑوں رہائشی اپارٹمنٹس موجود ہیں مگر  اس عمارت پر جنات کے سائے کی وجہ سے یہاں کھلنے والی کوئی دکان بھی کامیاب نہیں ہو سکی ۔ دکاندار کاروبار شروع کرنے کے چند روز بعد ہی دوکان خالی کر کے کہیں اور منتقل ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ پلازے میں موجود اپارٹمنٹس میں بھی کوئی فیملی مقیم نہیں ہے اور اب حال یہ ہے کہ پلازہ کسی سننان عمارت کی تصویر پیش کر رہا ہے۔

 ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف،

 لوگوں کا خیال ہے کہ ڈی ایچ میں مشہور شاپنگ مال کے قریب اس عمارت پر گزشتہ کئی برسوں سے جنات مستقل سایہ ہے کیونکہ یہاں بہت سے دوکاندار اور سرمایہ کار آئے مگر کوئی بھی کامیابی کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکا اور بلآخر دوکان بند کر کے کہیں اور منتقل ہو گیا حتیٰ کہ کوئی رہائشی بھی ان اپارٹمنٹس میں مستقل قیام نہیں کر سکا ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

لوگوں کا ماننا ہے کہ خصوصاُُ رات کے وقت اس عمارت کے قریب سے گزرتے والوں کو دماغ اور ریڈھ کی ہڈی پر دباﺅ محسوس ہوتا ہے اور کئی باریہاں غیر معمولی واقعات اورملکوتی قوتوں کو دیکھا بھی گیا ہے جس نے انہیں کاروبار کہیں اور منتقل کرنے پر مجبور کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنات کے سائے کے حوالے سے کراچی کی ممکنہ عمارتوں میں موہٹہ پیلس سرفہرست ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی شہر قائد میں سینکڑوں ایسی عمارتیں موجود ہیں جہاں جنات کے سائے کے خدشات موجود ہیں ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -