بنی گالہ ہاﺅس جمائما سے عمران خان نے خرید لیاتھا: ترجمان کی وضاحت

بنی گالہ ہاﺅس جمائما سے عمران خان نے خرید لیاتھا: ترجمان کی وضاحت
بنی گالہ ہاﺅس جمائما سے عمران خان نے خرید لیاتھا: ترجمان کی وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے بتایاکہ بنی گالہ ہاﺅس جمائما خان کی ملکیت تھااور ایک عرصہ تک اُن کے نام رہا لیکن بعد میں لندن فلیٹ بیچ کر عمران خان نے رقم اداکردی تھی ۔
عمران خان کے اثاثہ جات سے متعلق وضاحتی بیان میں شیریں مزاری نے بتایاکہ بنی گالہ ہاﺅس کا ٹرانسفر لیٹر اور قبضہ پی ٹی آئی چیئرمین کے نام ہے ، عمران خان کے تمام اثاثے اپنے نام اور قابل ٹیکس آمدن کے زمرے میں آتے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ عمران خان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں ، وقت آگیاہے کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے لوگوں سے پوچھاجائے ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -