پی ایچ اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں18نئے پارکس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا

پی ایچ اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں18نئے پارکس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا
پی ایچ اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں18نئے پارکس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 18 نئے پارکس بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا جس کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 12 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔بتایاگیا ہے کہ شاداب کالونی بلاک اے ،بی ،سی، کلاں خورد، بسین، جھولیکی، نروار، گرومانگٹ اور ہڈیارہ میں 70 لاکھ کے فنڈز سے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اٹاری اور باہو بولے گاؤں میں فی پارک 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے پر نئے مالی سال کے آغاز میں تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ پی ایچ اے مختلف علاقوں میں 18پارکس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -