بحریہ ٹاون کراچی کے مکینوں کے لیے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا

بحریہ ٹاون کراچی کے مکینوں کے لیے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا
بحریہ ٹاون کراچی کے مکینوں کے لیے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحریہ ٹاﺅن کراچی نے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا ہے، مسجد کا نام ”مسجد عاشق “ ہے جبکہ اس کا افتتاح چیرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے آج بحریہ ٹاﺅن کراچی میں کیا۔

نوازشریف پر پھولوں کی بارش، جی ٹی روڈ مکمل بند، متوالوں نے تاریخ رقم کردی: مریم نواز
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے بحریہ ٹاﺅن کراچی کی پہلی جامع مسجد ، مسجد عاشق کا افتتاح کردیا ہے، مسجد کا افتتاح بحریہ ٹاﺅن کراچی کے اوور سیز بلاک میں کیا گیا ہے، مسجد کا کل رقبہ2.5ایکڑ ہے جبکہ اس میں25سو افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ مسجد میں 250 خواتین نمازیوں کےلیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے اور مسجد میں اسٹیٹ آف آرٹ کے تمام تقاضے پور ے کیے گئے ہیںجبکہ مسجد عاشق میں معذورافراد کے نمازپڑھنے کے لیے بھی جگہ مختص ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -