اسلامی دنیا کی پہلی ماحول دوست مسجد کی تعمیر شروع

اسلامی دنیا کی پہلی ماحول دوست مسجد کی تعمیر شروع
اسلامی دنیا کی پہلی ماحول دوست مسجد کی تعمیر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سیاحتی وتجارتی مرکز دبئی میں اسلامی دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی ماحول دوست مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں عالم اسلام کی پہلی ماحول دوست مسجد کا ڈیزائن اور اس کی تعمیر کے انتظامات ایک امریکی گرین بلڈنگ فاو¿نڈیشن کے تعاون سے اوقاف فاو¿نڈیشن برائے پیلس امور کی جانب سے کیے گئے ہیں اور دنیا کی پہلی ماحول دوست مسجد کے لیے ایک لاکھ پانچ ہزار مربع میٹر قطعہ اراضی مختص کیا گیا ہے جبکہ مسجد 45 ہزار مربع فٹ پر تعمیر کی جائے گی۔ مسجد میں بیک وقت 3500 افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے۔
مسجد کو ماحول دوست بنانے کے لیے شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے نظام سے استفادہ کیا جائے گا، بیرونی ستونوں کے ساتھ شمسی توانائی کے پینل اور ری چارج ہونے والی بیٹریاں نصب کی جائیں گی جو خود کار طریقے سے مسجد کو بجلی کی سپلائی کے ساتھ پانی کو حسب ضرورت گرم اور ٹھنڈا کرنے کرنے کے لیے بجلی فراہم کریں گی۔ شمسی توانائی پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کی بچت کا نظام متعارف کرایا جائے گا اوربڑی لائیٹس کی بجائے ’انرجی سیور‘ استعمال کیے جائیں گے۔
مسجد کی دیگر خصوصیات میں پانی کا کم سے کم استعمال ہو گا۔ وضو گاہ اور باتھ رومز کو فراہم کردہ پانی خود کار طریقے سے نکلوں میں جائے گا اور پریشر کے بجائے پانی اتنا ہی خارج ہو گا جتنا کہ وضو کے لیے ضرورت ہو گی جبکہ وضو کے استعمال شدہ پانی کو فلٹر کے ذریعے دورباہ قابل استعمال بنایا جا سکے گا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -