سعودی عرب کا گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ، تجارت میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کریں گے: سعودی سفیر

سعودی عرب کا گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ، تجارت میں اضافے کی ...
سعودی عرب کا گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ، تجارت میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کریں گے: سعودی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک )دنیا بھر کی توجہ گوادر اور سی پیک پر مرکوز ہے اور اب سعودی سفیرنواف سعیدالمالکی نے بھی گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے اور یہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا، انہوںنے کہاہے کہ سعودی عرب بہت جلد سی پیک کا حصہ بن جائے گا ،پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات میں طے پایا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت بڑھانے کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائینگی ،سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

گوادر میں سستے ترین اور آسان قسطوں پر دستیاب پلاٹس کی معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔
جنگ گروپ کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی سفیرنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ، 30لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں نمایاں کردار اداکر رہے ہیں جن میں مزدور سے لے کر ڈاکٹر سبھی شامل ہیں۔سعودی عرب سمجھتا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی سعودی عرب کی مضبوطی ہے ، سعودی عرب پاک فوج کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلادورہ سعودی عرب کا کیا۔نواف سعید المالکی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی اتحادی فورسز کسی ملک کیخلاف نہیں ، اس کا مقصد دہشتگردی کیخلاف اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

فری انشورنس، آج ہی گوادر میں اپنا پلاٹ بک کروانے کے لیے یہاں کلک کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دنیا کے مختلف مذاہب کے سکالرز اور دانشور مل بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کیلئے کام کریں، یورپ میں اسلام کے پیغام امن کو بہت غلط سمجھا گیا ہے ، اسلام لوگوں کو امن ، سچائی اور رواداری کا درس دیتا ہے اور اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، سعودی عرب نے اس ضمن میں ریاض میں ایک باقاعدہ ادارہ کنگ عبداللہ سنٹر کے نام سے قائم کیا ہے جو بین المذاہب مکالمے کیلئے کام کر رہا ہے ، اس سلسلے میں حالیہ برسوں کے دوران امریکا اور دیگر ملکوں میں بین المذاہب مکالمے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان میں تجارت میں اضافے کیلئے دو گروپس بنائے جائیں گے جو باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے تجاویز دیں گے، اس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد سعودی عرب کیساتھ ملاقات کے موقع پر اتفاق ہواتھا اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ معیشت کسی بھی ملک میں کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور سعودی عرب اور پاکستان میں صحت ، تعلیم ، سپورٹس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا ، سعود ی عرب بہت جلد پاکستان کے بڑی تعداد میں طلبا کو سعودی یونیورسٹیوں میں پیٹرولیم ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سکالرشپ دے گاجس پر آئندہ دو سے تین ہفتوں میں کام شروع کر دیا جائیگا ، دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے ماہرین اور ثقافتی وفود کے تبادلے کیے جائیںگے.

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہزاروں لوگوں نے اکٹھے ہو کر وہ کام کردیا کہ مودی سرکار کو آزاد بلوچستان بھول کر انڈیا بچانے کے لالے پڑ گئے، یہ لوگ پاکستانی نہیں تھے بلکہ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بہت ذہین ہیں اوران کو سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدانوں میں مواقع کی ضرورت ہے ،سائنس و ٹیکنالوجی سے ہی ہم ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی ایک سپاہی ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر پاکستانی حرمین شریفین کے تحفظ کے دفاع کیلئے تیار ہے جس پر ہم فخر کر سکتے ہیں۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -