کراچی کے علاقے سعودآباد کا سنگ بنیاد سعودی بادشاہ سعودبن عبدالعزیزنے رکھا تھا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور پاکستان دونوں ممالک اسلام جیسے مقدس رشتے میں جڑے ہیں لیکن دنیا وی طورپر بھی دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، کراچی کے علاقے سعودآباد کا سنگ بنیاد بھی خود سعودی بادشاہ سعودبن عبدالعزیز نے رکھاتھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بننے کے بعد ممبئی اور کولکتہ میں مقیم عرب تاجر پاکستان بالخصوص کراچی منتقل ہوگئے تھے اور 1954ءمیں سعودی بادشاہ سعود نے کراچی(جواس وقت پاکستان کا دارلحکومت تھا) میں ایک ہاﺅسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھاجس کا شاہ سعود کے انتقال کے بعد نام ’سعودآباد‘ رکھ دیاگیا۔
اسی طرح شاہ فیصل کو بھی حکومت پاکستان نے احترام دیا اور کراچی کی ایک شاہراہ کا نام شاہراہ فیصل اور ایک ایئربیس کا نام بھی شاہ فیصل رکھاگیا۔ اسی طرح پنجاب کے شہر لائل پور کا نام بھی فیصل آباد رکھ دیاگیا۔