پاک چین اقتصاری راہداری کے تحت 870میں سے 502کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر لی گئیں :آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پنجگور میں870میں سے 502کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر لی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطاق آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او کی جانب سے تعمیر کی گئی یہ سڑکیں پاک چین اقتصاری راہداری منصوبے کا حصہ ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے کہا پنجگور تربت روڈ پرایف ڈبلیو او سڑکوں کی تعمیر کر رہی ہے ، ایف ڈبلیو کی یہ سڑکیں اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں ،یہ سڑکیں گوادر کو ملک بھر سے ملائیں گی ۔