راجیش کھنہ کا آسیب زدہ بنگلہ فروخت ہوگیا

راجیش کھنہ کا آسیب زدہ بنگلہ فروخت ہوگیا
راجیش کھنہ کا آسیب زدہ بنگلہ فروخت ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی بھارتی اداکار راجیش کھنہ کا متنازع بنگلہ 95 کروڑ میں فروخت ہوگیا۔ ممبئی میں واقع یہ بنگلہ انہوں نے ساڑھے تین لاکھ روپے میں خرید اتھا۔ اس بنگلے کی شہرت ایک آسیب زدہ جگہ ہونا ہے۔ بنگلہ ایک بزنس مین نے خریدا، دو سال قبل راجیش کھنہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد یہ بنگلہ ان کی دونوں بیٹیوں ٹوئنکل کھنہ اور رنکی کھنہ کے نام منتقل ہوگیا تھا۔ راجیش کھنہ کی پارٹنر انیتا ایڈوانی نے حالیہ سودے کے خلاف جانے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -