دبئی کا ایک کھرب درہم سے دنیا کا سب سے بڑا سولر سسٹم لگانے کا اعلان

دبئی کا ایک کھرب درہم سے دنیا کا سب سے بڑا سولر سسٹم لگانے کا اعلان
دبئی کا ایک کھرب درہم سے دنیا کا سب سے بڑا سولر سسٹم لگانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک) دنیا کو سب سے بڑے خطرے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے دبئی نے سب سے بڑا منصوبہ شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت تیل، کوئلے و دیگر کاربن پیدا کرنے والے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے طریقے ترک کر کے سورج کی روشنی ، ہو ااور دیگر قدرتی ذرائع سے بجلی پید اکی جائے گی اور اس منصوبے پر اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المخطوم کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت دبئی میں موجود ہر عمارت کے مالک پر لازم ہو گاکہ وہ 2030 ءمیں اپنی عمار ت کی چھت پر سولر پینل لگائے اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی مقامی بجلی کے نیٹ ورک میں داخل کرے۔ بیان کے مطابق اس منصوبے پر 1 کھرب درہم تقریباً 27 کھرب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -