بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر احتجاج

بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ) شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور مین بازار سے ملحقہ گلیوں میں کئی روز سے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، درجنوں افراد نے خادم حسین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں گیس کے کنکشنوں پر کمپریسر لگانے والے مافیا کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے جس کی وجہ سے مین بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں اور بازاروں میں کئی روز سے سوئی گیس کی فراہمی معطل ہے اور شہر میں گیس کے سلنڈروں کو بلیک میں فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف بھی اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -