متعدد وارداتوں میں ملوث شاہد گوشی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزم گرفتار

متعدد وارداتوں میں ملوث شاہد گوشی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) تھانہ فیکٹر ی ایر یا پولیس نے چھاپہ مار کرشا ہد اینڈ گو شی مو ٹر سا ئیکل چو ر گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہز اروں روپے کی نقد ی ،4موٹر سائیکلز ،3پسٹلز،5مو با ئل فو ن اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ رانا طا ہر الر حمن نے اے ایس پی ڈیفنس سر کل ڈاکٹر انو شہ مسعو د کی سربراہی میں زیرِ نگرانی ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا ممتا ز کا کڑ و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ایس ایچ او نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چو نگی امر سد ھو کے علاقہ میں چھاپہ مار کرڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث شا ہد اینڈ گو شی مو ٹر سا ئیکل چو ر گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں شا ہد اینڈ گو شی اور اظہر اینڈ مظہر لو ما ن شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کینٹ ڈویژن میں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -