انرجی ڈرنکس دل کے دورے اور فالج کی وجہ بن سکتی ہیں،ماہرین

انرجی ڈرنکس دل کے دورے اور فالج کی وجہ بن سکتی ہیں،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کی زیادتی آپ کے دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کرسکتی ہیں اور یہ ڈرنکس وقتی طور پر بلڈ پریشر کو بھی بڑھادیتی ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں انرجی ڈرنکس کے استعمال میں ہوش ربا اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ ایک مطالعے سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ انرجی ڈرنکس کا اثر کیفین والے مشروبات سے قدرے مختلف ہوتا ہے اور اس سے بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔انرجی ڈرنکس بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ چینی، کیفین اور کچھ نباتاتی اجزا انرجی ڈرنکس بناتے ہیں اور اس سے دل کی برقی سرگرمی پر اثر پڑتا ہے جس سے دل کی دھڑکن معمول سے ہٹ جاتی ہے جو ممکنہ طور پر خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ان مشروبات سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کافی دیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -