سانحات سے آگاہی اور نبردآزما ہونے سے متعلق ورکشاپ کا پہلا مرحلہ مکمل

سانحات سے آگاہی اور نبردآزما ہونے سے متعلق ورکشاپ کا پہلا مرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگار) ایمرجنسی افسران اورغیر سرکاری تنظیموں کی سانحات سے آگاہی اور پیشہ ورانہ انداز میں نبرد آزما ہونے کی تیاری سے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاپہلا مرحلہ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کے منیجرز ٹریننگ سنٹر میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ یہ ورکشاپ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)، بین الاقوامی تنظیم IOMاور اقوامِ متحدہ کی تنظیم OCHAکے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی جس میں شرکاء کو سانحات کا جائزہ اور باہمی تعاون، خیمہ لگانااورسانحات کی انتظام کاری اورڈزاسٹرمینجمینٹ سے متعلقہ مختلف شعبہ جات کے ریسپانس کے معیار کے متعلق تربیت فراہم کرنا شامل تھا ۔ اس ورکشاپ میں شرکاء کو آئندہ مون سون اور دیگر سانحات کے خطرات سے آگاہی اور نبرد آزما ہونے کی تربیت بھی فراہم کی گئی تاکہ وہ ضلعی حکومتوں، ریسکیو 1122 اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کمیونٹی کو تیار کرسکیں۔ ڈاکٹر علی امام سید کورس کوارڈینیٹر تھے ۔اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد بھی ایمرجنسی افسران اور غیر سرکاری تنظیمو ں کی ڈزاسٹرز بشمول سیلاب، زلزلہ اور دیگراقسام کی بڑی ایمرجنسیز پرریسپانڈ کرنے جیسی مہارتوں میں مزید نکھارلاناتھا ۔ اس تربیتی ورکشاپ کے بعد شرکاء اپنے اپنے اضلاع میں کمیونٹی سیشن ، کمیونٹی کی سطح پرآگاہی مہم، ڈزاسٹرز کے دوران کمیونٹی کاکرداراور ان کی شمولیت کے حوالے سے کام کریں گے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب نےUN-IOM کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کی مختلف اموراور مہارتوں میں نکھارلانے پر ان کے مشکورہیں۔ انہوں نے ریسکیوافسران اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں کمیونٹی میں احساسِ ذمہ داری پرتوجہ دیں تاکہ وہ چھوٹی ایمرجنسیز پرخود ریسپانڈ کرسکیں اور ریسکیو 1122 بڑی ایمرجنسیز میں ان کی معاونت کرے۔

مزید :

علاقائی -