رائے ونڈ، شادی ہال میں ون ڈش کی مسلسل خلاف ورزی، چھاپہ ٹیم کو دھکے، گالیاں پولیس نے دلہن والوں کو دھر لیا

رائے ونڈ، شادی ہال میں ون ڈش کی مسلسل خلاف ورزی، چھاپہ ٹیم کو دھکے، گالیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) گزشتہ روزپنجاب حکومت ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم نے رائیل مارکی شادی ہال میں اس وقت چھاپہ مارا جب ایک سے زائد ڈشوں کا اہتما م کیا گیا تھا۔ شادی ہال مالکان کے حواریوں نے چھاپہ مار ٹیم کو گالیاں دیں اور دھکے دے کر باہر نکال دیا تھا جسے دبانے کی کوشش کی گئی تھی مگر میڈیا میں خبر آنے پرپولیس نے شادی ہال کے مالک کو پکڑنے کے بجائے الٹا غریب ملازمین اور بے گناہ ملازمین اور دلہن کے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رائے ونڈ بائی پاس رائیل مارکی شادی ہال میں ون ڈش پروگرام کی خلاف ورزی کی جاری تھی جس کی اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن کو اطلاعات موصول ہوتی رہیں گزشتہ روزرائل مارکی میں رفیق چوہان کی بیٹی کی شادی کا پروگرام تھا۔ اسٹنٹ کمشنر کو اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ شادی ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو رہی ہے انہوں نے فوری طور پر افتخار کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شادی ہال پہنچ کر دیکھا کہ بیف قورمہ ،چکن قورمہ بریانی ،نان ،قلفہ اور مختلف قسم کے مشروبات سے مہمانوں کی تواضع جاری تھی ۔ شادی ہال مالکان نے اس کابھاری معاوضہ وصول کیاتھا ۔اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو تصویریں بنا کر واٹس اپ کردیں۔چھاپہ پڑنے پر سرکاری ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،دھکے دیئے گئے، کار سرکار میں مداخلت پر اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے قانونی کارروائی کرتے ہوئے شادی ہال کو سیل کرنے کے حکم جاری کردیا جس پر اہلکاروں نے تھانہ سٹی رائیونڈ کو کال کردی پولیس کی بھاری نفری شادی ہال پہنچ گئی ۔ سیاسی مداخلت کے باعث مک مکا ہو گیا لیکن خبر میڈیا پر چل گئی جس کے باعث پولیس کو چارو ناچارشادی حال ملازمین اور دلہن کے والد اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کرنا پڑ گیا۔کار سرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -