کوئٹہ،حساس اداروں کی کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (آ ن لائن) ڈیرہ بگٹی اورلورالائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس اداروں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے الیاسی اور لورالائی کے علاقے جلال میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا برآمد کئے گئے اسلحہ میں12اینٹی ٹینک مائنز،2بارودی سرنگیں ۔ڈیٹونیٹر ز،مارٹر گولے ،12.7کے 29 راؤنڈز ، 82 مارٹر کے 01راؤنڈز،04ایس ایم جیز،01پسٹل اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمدکر لیں۔