راج ناتھ سنگھ کا دورہ پاکستان، اگرکوئی سیکورٹی کا مسئلہ پیش آیا تو اس سے نمٹنا پاکستان کی ذمہ داری ہے،بھارت

علاقائی


نئی دہلی( اے این این) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو نے کہا ہے کہ اگر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران کوئی سیکورٹی کا مسئلہ پیش آتا ہے تو اس سے نمٹنا ہمسایہ ملک کی ذمہ داری ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید کے حالیہ بیان سے متعلق سوال پر ا نہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان جارہے ہیں ، یہ کثیر الجہتی اجلاس ہے ۔ راج ناتھ سنگھ کی پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ کوئی دوطرفہ ملاقات طے نہیں ہے ۔