شمالی چھاؤنی ، پٹھان گروپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالا نوجوان سپر خاک ، 3بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا تھا

شمالی چھاؤنی ، پٹھان گروپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالا نوجوان سپر خاک ، 3بہنوں اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں سوموار کے روز کاٹھ کباڑ اٹھانے والوں اور محلہ داروں میں ہونیوالے جھگڑے میں قتل ہونے والا نوجوان ارسلان تین بہنوں اور ماں کا واحد سہارا تھا ۔مقتول جوتے بنانے والے ایک کارخانے میں ملازم تھا اور بڑی بہن کی عنقریب شادی کے لئے دن رات کارخانے میں کام کرنے لگا تھا۔ارسلان کے والد غلام حسین کا چار سال قبل کالے یرقان کے باعث انتقال ہو چکا ہے۔ سوموار کے روز اسماعیل ٹاؤن میں پٹھان گروپ کا پہلے پرویز بٹ گروپ سے جھگڑا ہوا ۔ 17 سالہ ارسلان اپنی والدہ کے ہمراہ تھا جھگڑے کے دوران اس نے کہا کہ گاڑی پیچھے کر لو ،اتنی بات پر ملزمان نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ والدہ کے ہمراہ نور خان کو یہ کہنے لگا کہ انکل گاڑی بیک کر لو اور جھگڑا نہ کرو، اسی معمولی بات پر موت نے نوجوان ارسلان کی جان لے لی۔ ارسلان کی بہیمانہ ہلاکت پر دوسرے روز بھی علاقے میں سوگ کا سماں رہا ۔دکانداروں نے پیپسی روڈ اور الطاف کالونی روڈ پر احتجاجاً دکانیں بند رکھیں۔ ارسلان کی نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ دوسری جانب پٹھان گروپ اور پرویز بٹ گروپ کے درمیان رنجش کے باعث کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ پولیس نے پورے علاقہ کی ناکہ بند کر رکھی ہے اور بھاری نفری تعینات ہے۔ ایس پی کینٹ رانا طاہر الرحمٰن نے بتایا کہ پٹھان گروپ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، تما م کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -