پنڈی بھٹیاں سرگودھا روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ،5مسافر جاں بحق ،25زخمی

پنڈی بھٹیاں سرگودھا روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ،5مسافر جاں بحق ،25زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پنڈی بھٹیاں سر گودھا روڈ پر بس اور ٹرک کے تصادم میں بس کے ڈرائیور سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے۔بعض کی حا لت نازک بیان کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بس نمبر 9021 LZB- لاہور سے سرگودھا جا ری ہے تھی کہ سر گو دھا روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نمبر 8862سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور عمران اور ٹرک کنڈیکٹر صدا حسین سمیت پانچ افرا دہلاک ہو گئے۔جن میں تین شناخت نہیں ہو سکی۔جبکہ25 زخمیوں میں محمد جیلان، آفتاب احمد ، زبیدہ بی بی، فائزہ، احسن، شاہدہ ، ساجد، شاہد، ندیم،آصف اور نثار شدید زخمی ہو گئے جن میں سے آٹھ افراد اور نازک حالت کی پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔جبکہ تین زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -