کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی بیماری کے باعث طبعی موت مرگیا
لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی بیماری کے باعث طبعی موت مرگیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے مراسلے کے ذریعے سیشن جج بہادر علی خان کو آگاہ کردیا ۔سزائے موت کا قیدی محمد طارق زبیراسلام پورہ سنت نگر کا رہائشی تھا ،جسے ایڈیشنل سیشن جج شیرعباس اعوان نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ کوٹ لکھپت جیل کی بیرک نمبر ایک میں طارق زبیرکی طبعیت اچانک خراب ہو گئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔طارق زبیر کی لاش متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کی وساطت سے لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سیشن جج لاہور کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
طبعی موت