ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں ون ونڈو شکایت سیل کا آغاز
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈا مان انور قدوائی اورٹی ایم او سید علی حسن جعفری نے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں ون ونڈو شکایات سیل کا آغاز کر دیاون ونڈوشکایات سیل میںآن لائن شکایات بذریعہ فون اور ای میل درج کرا سکتے ہیں اس سیل میں درج کی جانے والی شکایات کا ازالہ صرف 3 دن میں کیا جائے گا فون کال پر موصول ہونے والی شکایات درج کروانے کے لئے سائلین کا شناختی کارڈ نمبر بتانا ضروری ہو گااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا کہنا تھاعوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔