آپریشن ردالفساد ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، پنجاب اور سندھ سے 15مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ وگولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، پنجاب اور سندھ سے 15مشتبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور /کراچی/راولپنڈی(صباح نیوز)آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، پنجاب اورسندھ سے15مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور میں ایک کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران آٹھ مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاہے۔سندھ رینجرز کے ایک بیان میں کہاگیا کہ یہ ملزمان قتل، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے مزیدایک اور کارروائی میں مبینہ لیاری گینگ وار کے دو جرائم پیشہ افراد محمد حنیف عرف انو اور ذیشان دانش کو گرفتارکیاہے۔ دونوں ملزم قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، غیرقانونی اسلحہ کی فراہمی اوردیگر جرائم میں ملوث تھے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان سوات اورتحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
آپریشن ردالفساد

مزید :

علاقائی -