پرانی انارکلی میں ٹریفک وارڈنزنے مغوی بچہ بازیاب کرکے پولیس کے حوالے کردیا

علاقائی


لا ہور (اپنے کر ائم رپورٹر سے) پرا نی انار کلی میں ٹریفک وارڈنز نے بارہ سالہ ابوبکر یعقوب کو اغوا کاروں سے چھڑا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سنت نگر کا رہائشی بارہ سالہ ابوبکر گزشتہ روز ڈیڑ ھ بجے کے قریب جمعہ کی نماز پڑھنے مسجد جا رہا تھا جب اسے دو لوگوں نے نشہ آوار رومال سونگھا کر رکشے میں بٹھا لیا۔ استنبول چوک کے پاس سے گزرتے ہوئے بچے کے رونے اور چلانے کی آواز پر استنبول چوک پر مامور ٹریفک وارڈنز نے انکا پیچھا کیا جس پر ان لوگوں نے بارہ سالہ ابوبکر کو رکشے سے باہر پھینک دیا۔ ٹریفک وارڈنز نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پرانی انار کلی پولیس نے بچے کو پولیس ا سٹیشن لے جا کر اسکے والدین کو اطلاع دی اور ابوبکر کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا۔