اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ، مرکزی ملزم کی مقتولہ کے اہل خانہ سے صلح ہو گئی ، چند روز میں صلح نامہ ہو جائیگا

اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ، مرکزی ملزم کی مقتولہ کے اہل خانہ سے صلح ہو گئی ، چند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) ہر بنس پو ر ہ کے علاقہ میں قتل ہو نے والی حنا بیگ عر ف قسمت بیگ کے گرفتا ر قاتل ر یما نڈ پر پو لیس حرا ست میں ہیں جبکہ واردا ت میں استعما ل ہو نے والا پستو ل پو لیس تا حا ل بر آمد نہ کر سکی ہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ملزم را نا مزمل فیصل آبا د کا بد نا م زما نہ منشیا ت فروش ہے، اس کے لواحقین نے مقتو لہ کے اہل خا نہ سے مبینہ طو ر پر ایک کرو ڑ رو پے میں صلح کر لی ہے اور چند روز میں صلح نا مہ بھی ہو جا ئے گا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہربنس پورہ کے علاقے میں قتل ہونے والی سٹیج فنکارہ قسمت بیگ کا اصل نام حنا بیگ تھا، قتل کی واردات کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم رانا مزمل حسین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتا رکرلیا گیاتھا جو جسما نی ر یما نڈ پر پو لیس کی حرا ست میں ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واردا ت میں استعما ل ہو نے والا پسٹل پو لیس تا حا ل بر آمد نہ کر سکی ہے جبکہ مر کزی ملزم را نا مزمل کے لواحقین نے مقتو لہ کے اہل خا نہ سے صلح کر لی ہے ۔ آئند ہ چند روز میں دو نو ں پا رٹیو ں میں صلح نا مہ بھی ہو جا ئے گا ۔ ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکو ر ہ واردات میں جن ادا کا روں اور پو لیس افسران کے نام آر ہے تھے، ان میں سے کو ئی بھی پو لیس تفتیش میں واردا ت میں ملو ث نہیں پا یا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ 23نومبر 2016 کی شب جب فنکارہ سٹیج ڈرامہ کے بعد گھر جار ہی تھی تو کینال پوائنٹ پر نامعلوم افرادنے اند ھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس اند ھے قتل کی واردات کا سراغ لگانے کیلئے پو لیس افسرا ن نے کئی افرادکو شامل تفتیش کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے رانا مزمل حسین کو گرفتار کیاجو اس واردات کا مرکزی ملزم ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ قسمت بیگ سے اسکے قریبی تعلقات تھے جس کو کئی بار فیصل آبادآنے کا کہا مگراس نے انکار کر دیا جس کااْسے سخت رنج تھا اور اْس سے بدلہ لینا چاہتا تھا یہی وجہ ہے کہ میں نے حنا بیگ عرف قسمت بیگ کو اپنے کارندوں محمد رضوان،حبیب الرحمان ، عابد حسین اور محمد اعظم سے قتل کروایا۔ پو لیس ذرا ئع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقتو لہ کی گا ڑی بھی ورثا نے سپردا ری پر لے لی ہے ۔

مزید :

علاقائی -