معمولی جھگڑا پر قتل ہونیوالا محمد احسان سپر دخاک، لواحقین کا احتجاج
لاہور( خبر نگار) غازی آباد کے علاقہ نظام آباد بازار میں معمولی تلخ کلامی پر قتل ہونے والے محنت کس محمد احسان کے قاتلوں کو پویس تا حال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔جس پر مقتول احسان کے لواحقین گزشتہ روز بھی سراپا احتجاج بنے رہے اور انصاف نہ ملنے پر وزیر اعلٰی پنجاب کے دفترکے گھیراؤ کی دھمکی دی۔ مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔ میت گھر پہنچی تو بیوہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔ کم سن بچے اور بہنیں نعش سے چمٹ کر زاروقطار روتی رہیں۔مقتول احسان کی نعش نماز جنازہ کیلئے اُٹھائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔