پرانی انارکلی پولیس نے اشتہاری ملزم عدیل گجر عرف چٹا کو گرفتار کر لیا

علاقائی


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے کیٹگری اے کے اشتہاری ملزم عدیل گجر عرف چٹا کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز زاہد محمود گوندل نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو اشتہاریوں کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس پی سول لائنز علی رضا نے ڈی ایس پی پرانی انارکلی سرکل پرویز حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او پرانی انارکلی اظہر نوید سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے پرانی انارکلی کے علاقہ میں ناکہ لگا کرکیٹگر ی اے کے اشہاری ملزم عدیل گجرعرف چٹا کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے سال 2010میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ ہال روڈ میں فائرنگ کی تھی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے،علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایااورگرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر میں ارادہ قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جسکو پرانی انارکلی پولیس نے گرفتار کر کے قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا۔کیٹگری اے کے اشتہاری کی گرفتاری پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے متعلقہ افسران سمیت خصوصی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔